ابنا: شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب کے شیخ مقصود علاقہ میں امریکہ اور سعودی عرب نواز سلفی وہابی دہشت گردوں نے ایک مسجد کے سنی پیش نماز شیخ حسن سیف الدین کو قتل کرکے اس کا سر بدن سے جدا کیا اور پھر سر کو مسجد کے مینار سے لٹکا دیا۔الاخباریہ ٹی وی چینل کے مطابق دہشت گردوں نے اس ہولناک اور بھیانک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے شیخ سیف الدین کے سر کو قلم کردیا اور سر بدن سے جدا کرنے کے بعد مسجد کے مینار پر لٹکا دیا۔ ادھر شامی فوج نے ادلب اور اس کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ ، سعودی عرب، قطر اور ترکی کی سرپرستی میں شام میں 35 عرب اور غیر عرب ممالک کے دہشت گرد شامی عوام اور حکومت کے ساتھ لڑ رہے ہیں اس لڑائی کا مقصد شام کو کمزور اور اسرائیل کو مضبوط بنانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
30 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404557
شام کے شہر حلب میں امریکہ اور سعودی عرب نواز سلفی وہابی دہشت گردوں نے ایک مسجد کے سنی امام کا سر قلم کر کے مسجد کے مینار پر لٹکا دیا ۔